پاکستان  شاہینز  اور ویسٹ انڈیز کے مابین سہ روزہ میچ کل سے شروع ہوگا  

پاکستان  شاہینز  اور ویسٹ انڈیز کے مابین سہ روزہ میچ کل سے شروع ہوگا  
کیپشن: The three-day match between Pakistan Shaheens and West Indies will start from tomorrow

ایک نیوز:  پاکستان اور  ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے درمیان سہ روزہ  میچ کل سے شروع ہوگا۔

پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز ٹیموں  نے سہ روزہ میچ  کے حوالے سے    پریکٹس سیشن  کیا، دونوں ٹیموں نے اسلام آباد کلب گراؤنڈ میں 3گھنٹے تک   پریکٹس اور ٹریننگ کی ۔ 

سہ روزہ میچ بھی اسلام آباد کلب کرکٹ گراونڈ میں کھیلا  جائے گا، جس میں  پاکستان شاہینز سکواڈ کی قیادت امام الحق  کریں گے ۔  

ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں کپتان کریگ براتھ ویٹ، الیک اتھانازے، کیسی کارٹی ،جوشوا دا سلوا، جسٹن گریوز، کیویم ہوج، ٹیون املاچ، امیر جینگو، میکائل لوئس، گڈاکیش موتی حصہ اینڈرسن فلپ، کیمار روچ، جیڈن سیلز، کیون سنکلیئر ، جومل واریکن شامل  ہیں۔