ایک نیوز: یونان کشتی جیسے حادثات کے پیچھے کیا محرکات ہیں؟ ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن فیصل آباد ائیرپورٹ نے سب کچھ بتا دیا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن فیصل آباد ائیرپورٹ کے مطابق پروفائلڈ مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے لئے ایف آئی اے کے پاس ایس او پیز ہی نہیں ہیں ، یہی لوگ آگے چل کر یونان کشتی جیسے حادثوں کا شکار بنتے ہیں ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن فیصل آباد ائیرپورٹ کی جانب سے ڈی جی ایف ائی اے کو خط لکھ دیا گیا۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھکاریوں، سیاسی پناہ یا غیرقانونی بارڈر کراس کرنے والوں کیسے روکیں، روکیں تو لوگ عدالت چلے جاتے ہیں، سٹاف کے پاس قانونی تحفظ نہیں، یہ مسافر جان سے جاتے ہیں اور ملکی بدنامی بھی ہوتی ہے ، 80فیصد امیگریشن سٹاف فیصل آباد کے تبادلے ہو گئے ہیں ، نئے آنے والے افسران کو امیگریشن پراسیس کے بارے مکمل علم نہیں ہے ۔
خط میں مزید لکھاگیا کہ فیصل آباد ائیرپورٹ سے زیادہ مسافروں کا سفر کرنے کی وجہ یہاں کی سستی ائیرلائنز ہیں ، فیصل آباد ائیرپورٹ پر 2004 سی ڈپٹی ڈائیریکٹر امیگریشن کی پوسٹ خالی ہے، 2023 میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی تعیناتی ہوئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی نہیں بیٹھنے کو جگہ، انٹرنیٹ سہولت نہیں جس سے مسافروں کی مانیٹرنگ ممکن نہیں ہے۔