ایک نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈکا بھی قومی خزانے سے کروڑوں روپے لینے کا انکشاف سامنے آگیا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ( پی ایس بی ) نے نیب انکواری کے دوران پانچ سال میں ہونے والے اخراجات کی رپورٹ جمع کرادی جس میں بتایا گیا کہ 2017 چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو 20 کروڑ سے زائد کی رقم پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ادا کی۔
2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا جبکہ کوچنگ اسٹاف کیلئے50 لاکھ اور دیگر اسٹاف کیلئے 25 لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا تھا۔
حکومت پاکستان نے2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کو اعلان کی جانے والی انعامی رقم پاکستان اسپورٹس بورڈ کے فنڈز سے جاری کردی تھی ، پاکستانی کرکٹرز کو حکومت کی جانب سے جو فنڈز ملے وہ بنیادی طور پر دیگر کھیلوں پر خر چ ہونے کیلئے مختص تھے ۔