ویب ڈیسک:بھارتی اداکار رنویر سنگھ مالدیپ کے جزیروں کی تصویر لگا کر ہندوستانی سیاحت کو پروموٹ کرنے لگے۔
رنویر سنگھ بالی ووڈ کی ان مشہور شخصیات میں سے ایک تھے جنہوں نے ہندوستانی جزیروں پر سیاحت کو فروغ دینے میں وزیر اعظم نریندر مودی کا ساتھ دیا۔
رنویر نے ایکس(ٹویٹر) پرتصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ آئیے 2024 کو ہندوستان کی سیر کرنے اور اپنی ثقافت کا تجربہ کرنے کے لیے بنائیں، ساحلوں اور ہمارے ملک کی خوبصورتی کو دیکھنے اور دریافت کرنے کے لیے بہت کچھ ہے، چلو انڈیا چلو۔
تاہم، ایکس صارفین نے فوری طور پر اس بات کی نشاندہی کی کہ انہوں نے اس کیپشن کے ساتھ جو تصویر شیئر کی ہے وہ لکش دیپ یا کسی ہندوستانی جزیرے کی نہیں ہے بلکہ مالدیپ کی ہے۔
ایک صارف نے لکھا آپ مالدیپ کی تصویر لگا کر ہندوستانی جزیروں کو پروموٹ کر رہے ہیں، رنویر آپ کو کیا مسئلہ ہے ؟۔