توشہ خانہ ریفرنس،نیب گواہان کی فہرست سامنے آ گئی

توشہ خانہ ریفرنس،نیب گواہان کی فہرست سامنے آ گئی
کیپشن: توشہ خانہ ریفرنس،نیب گواہان کی فہرست سامنے آ گئی

ایک نیوز :بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں نیب گواہان کی فہرست سامنے آ گئی۔

نیب توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 20گواہ پیش کرے گا ۔تحفے کا پرائیویٹ طور پر تخمینہ لگانے والے صہیب عباسی بطور وعدہ معاف گواہ پیش ہوں گے۔

گواہان کی فہرست میں ایک وعدہ معاف گواہ ،سابق وزیراعظم کےملٹری سیکرٹری اور ڈپٹی ایم ایس ،ڈپٹی قونصلیٹ جنرل دبئی رحیم اللہ، توشہ خانہ کے سیکشن افسران بھی گواہی دیں گے۔

پی ایم آفس کے اسسٹنٹ سیکرٹری پروٹوکول زاہد سرفراز بھی نیب کے گواہ ہوں گے ۔