تحریک پاکستان نوجوانان کے چیئرمین عبداللہ گل کاکہنا ہے کہ بلوچستان کے مکینوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن قائم کرے ۔
بلوچستان شہدا فورم کا دھرنہ تیسرے روز بھی جاری،تحریک پاکستان نوجوانان کے چیئرمین عبداللہ گل بلوچستان شہدا فورم کے احتجاجی کیمپ پہنچ گئے شرکا کے ساتھ اظہار کیا۔
تحریک پاکستان نوجوانان کے چیئرمین عبداللہ حمید گل کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گرد تنظیمیں دشمن بین لاقوامی ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں ۔دشمن کو پاک چین دوستی،سی پیک اور ملک کی ترقی کے لیے اٹھانے جانے والے اقدامات راس نہیں آرہے۔ پاکستان کا پرچم تھامنا اگر جرم ہے تو یہ جرم ہم روز کریں گے ۔ بین الاقوامی میڈیا کا سہارا لیکر بھونڈی کوششیں بند کرائی جائیں۔کہا جاتا ہے کہ ملک اسٹیبلشمنٹ چلا رہی ہے در حقیقت ملک عدلیہ کے گرد گھوم رہا ہے ۔
عبداللہ گل کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ بلوچستان کے شہدا کے حوالے سے بھی جوڈیشل کمیشن بنائے ۔ جب لوگ بھارت یا دیگر ممالک بغیر بتائے چلے جاتے ہیں تو وہ لاپتہ افراد میں شمار کیے جاتے ہیں ۔۔اس طرح کے حربے اپنا کر پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کیا جا رہا ہے۔