ایک نیوز :راولپنڈی میں جے یو آئی کے رہنما کی گاڑی پرفائرنگ،مولانا ریحان جمیل زخمی ہو گئے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تھانہ نصیر آباد کی حدود میں پیش آیا،مولانا ریحان جمیل کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس حکام کاکہنا ہے کہ مولانا ریحان جمیل نے اغواء کار کو روکنے کی کوشش کی جس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔اغواء کار سلمان کے 4 جنوری کو طیب نامی شہری کے اغواء کا مقدمہ درج تھا ۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔