تحریک انصاف کی بلا کا نشان دینے کی اپیل پر بینچ تشکیل

Jan 09, 2024 | 18:19 PM

ایک نیوز :سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی بلا کانشان دینے کی اپیل پر بینچ تشکیل دیدیا۔

چیف جسٹس قاضیٰ فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ  آج  تحریک انصاف کی اپیل پرسماعت کرے گا ۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے بلے کے نشان کیلئے سپریم کورٹ میں پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی ۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ پشاورہائیکورٹ کےجج نےقانون کی غلط تشریح کی جس کےباعث ناانصافی ہوئی، 26 دسمبر 2023 کو عارضی ریلیف دیا گیا تھا، عارضی ریلیف سے قبل فریقین کو نوٹس دیا جانا ضروری نہیں۔ناقابل تلافی نقصان کے خدشات کے تحت عبوری ریلیف دیا جاتا ہے، پشاور ہائیکورٹ کو بتایا کہ بلے کا نشان نہ ملنے سے ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔

مزیدخبریں