ویب ڈیسک : پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو دو ارب ڈالر قرضہ کے روول اوور کےلئے خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے قرضہ کی مدت میں توسیع کی درخواست کردی۔متحدہ عرب امارات کا دو ارب ڈالرکا قرض 17 جنوری کو اپنی مدت پوری کررہا ہے ۔ پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے 3فیصدی شرح سود پر1 ارب ڈالر قرض لے رکھا ہے۔ پاکستان نے ایک ارب ڈالر کا مزید قرض بھی 6.5 فیصد شرح سود پر لیا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزارت خزانہ مکمل رابطے میں ہیں۔وزارت خزانہ کی درخواست کے بعد وزیراعظم خود بھی یو اے ای میں رابطہ کرینگے۔