ایک نیوز:نامور اداکار سلطان راہی کے ورثا کو 28سال بعد بھی انصاف نہ مل سکا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2024-01-09/news-1704805344-1736.mp4
سلطان راہی کے صاحبزادے حیدر سلطان نے والد کاقتل کیس جلد حل کرنے کا مطالبہ کردیا ۔انکاکہنا تھا کہ 28 برس بعد بھی فیصلے کا انتظار ہے۔حکومت فوری نوٹس لے کر کیس حل کروائے۔
حیدر سلطان کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی سلطان راہی کے مداح ان کے قتل کیس کے نتیجے کا پوچھتے ہیں۔
واضح رہے کہ نامور اداکار سلطان راہی کو 9جنوری 1996کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا ۔