نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 10سال بعدبھل صفائی مہم کا افتتاح کردیا

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 10سال بعدبھل صفائی مہم کا افتتاح کردیا
کیپشن: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 10سال بعدبھل صفائی مہم کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ایک اور کسان دوست اقدام،پنجاب میں 10سال بعد22ہزارکلو میٹرنہروں کی بھل صفائی مہم کا آج سے باقاعدہ آغاز کردیا۔


وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مسلم ٹاؤن موڑ کے قریب لاہور نہرسے بھل صفائی مہم کا افتتاح کیا۔صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامر میر،اظفر علی ناصر،کمشنر لاہور،سیکرٹری آبپاشی،سی سی پی او ،محکمہ انہار کے افسران بھی ہمراہ تھے ۔

وزیراعلی محسن نقوی نے کرین کے ذریعے بھی بھل صفائی مہم باقاعدہ شروع کی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں بھل صفائی مہم 31جنوری تک جاری رہے گی۔دوسرے مرحلے میں فروری سے مارچ تک 5000کلو میٹر نہروں کے کناروں کی مرمت و بحالی کی جائے گی۔بھل صفائی کی تکمیل سے تین سے چار لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی میسر ہوگا۔

وزیراعلی محسن نقوی کو سیکرٹری آبپاشی نے بھل صفائی مہم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کافی سال بعد بھل صفائی مہم کا آغاز کر دیا ہے،مجموعی طور پر 22ہزار کلومیٹر نہروں کی صفائی کی جائے گی۔پہلے مرحلے میں 17ہزار کلومیٹر نہروں کی بھل صفائی ہو گی۔بھل صفائی کی مانیٹرنگ کیلئے پاکستان آرمی کے ادارے لمز کی خدمات حاصل کی ہیں۔لمز دن رات بھل صفائی مہم کی مانیٹرنگ کرے گا۔کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز،محکمہ آبپاشی کے انجینئرز اور متعلقہ افراد کی لمز سے تربیت کرائی گئی ہے۔بھل صفائی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

نگران وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ لاہور کی نہر میں بعض مقامات پر ڈرینج کا پانی مکس ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں،ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی۔ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی واسا نہر کا جائزہ لیں گے اور تحقیقات کریں گے۔لاہور کی نہر میں ڈرینج کا پانی مکس نہیں ہونے دے سکتے۔ نیسپاک بطور تھرڈ پارٹی کنسلٹنٹ بھل صفائی کی مانیٹرنگ کرے گا۔سٹیلائٹ امیج سے بھل صفائی کی مانیٹرنگ ہو گی۔افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ نہر میں شہری گندگی ڈال رہے ہیں۔شہریوں کو احساس ہونا چاہیے کہ کوڑا کرکٹ اور ڈرینج کا پانی نہر میں نہیں ڈالنا۔ہر کام حکومت اکیلے نہیں کر سکتی،شہریوں کو ساتھ دینا چاہیے۔