ایک نیوز :تحریک انصاف عام انتخابات میں بلے کے نشان پر الیکشن لڑے گی یاآزاد؟حتمی فیصلہ آئندہ 24گھنٹے کیلئے موخرکردیاگیا۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بلے کانشان نہ ملنے کی صورت میں شیرانی گروپ سے اتحاد کرنے کا آپشن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ مولانا گل نصیب نے تحریک انصاف کو اپنی پارٹی کے انتخابی نشان سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کی ۔
پی ٹی آئی وفد کی مولانا گل نصیب سے ملاقاتیں،بلے کا نشان نہ ملنے کی صورت میں شیرانی گروپ سے اتحاد کرکے ( تسبیح) انتخابی نشان پر بھی الیکشن لڑاجائیگا۔پوسٹرز اور بینرز پر سابق سربراہ تحریک انصاف اور مولانا محمد خان شیرانی کی تصویر آویزاں کی جائے گی ۔
بدھ کو سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے بعد تحریک انصاف کا وفد شیرانی گروپ کے ارکان سے پھر ملاقات کرے گا۔