توشہ خانہ کیس ،عمران خان ،بشریٰ بی بی کیخلاف چارج شیٹ سامنے آ گئی

Jan 09, 2024 | 17:02 PM

ایک نیوز :بانی تحریک انصاف عمران خان اور اہلیہ بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی چارج شیٹ سامنے آ گئی۔

توشہ خانہ چارج شیٹ کے مطابق بطور وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مختلف سربراہان مملکت کی طرف سے 108 تحائف ملے۔ملزمان نے 108 تحائف میں سے 58 قیمتی تحائف خود رکھ لئے۔

چیئرمین نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں تحقیقات شروع کرنے کے احکامات دیئے۔
108 تحائف میں سے بشریٰ بی بی نے 14 کروڑ روپے مالیت کے 58 تحائف اپنے پاس رکھے۔بانی پی ٹی آئی نے سعودی ولی عہد سے موصول ہونے والا جیولری سیٹ انتہائی کم رقم کے عوض رکھا۔
توشہ خانہ قوانین کے مطابق تمام تحائف توشہ خانہ میں رپورٹ کرنےلازم ہیں۔
تحقیقات میں معلوم ہوا ہے بشریٰ بی بی کو سعودی ولی عہد سے جیولری سیٹ تحفے میں ملا۔جیولری سیٹ ملٹری سیکرٹری کے ذریعے توشہ خانہ میں رپورٹ تو ہوا لیکن جمع نہیں کرایا گیا۔بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تحائف کی من پسند قیمت لگوائی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے جیولری سیٹ کی 90 لاکھ روپے ادائیگی کی۔ قیمت پرائیویٹ فرد سے لگوائی گئی جو اصل قیمت وے انتہائی کم  تھی۔جیولری سیٹ کی قیمت لگانے کیلئے دبئی کے ماہر سے بھی رابط کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے قومی خزانے 15 سو 73 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔تمام مطلوبہ شواہد، دستاویزی ثبوت اور انکوئری رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف ٹرائل شروع کیا جائے۔

عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں 12 گواہان کو کل طلب کرلیا ہے۔

مزیدخبریں