ایک نیوز: ملت جعفریہ کے بزرگ عالم دین، مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی وفات پا گئے۔ نماز جنازہ کل بعد از نماز ظہرین جامع الکوثر میں ادا ہوگی۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیخ محسن نجفی کی رحلت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیخ محسن نجفی کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ شیخ محسن نجفی نے تعلیم و تربیت اور اتحاد امہ کیلئے تمام زندگی وقف رکھی۔
مجلس وحدت المسلمین علامہ راجا ناصر عباس نے بھی مفسر قرآن شیخ محسن نجفی کی رحلت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شیخ محسن علی نجفی کی خدمات کو ملت جعفریہ یاد رکھے گی۔