پنجاب حکومت کا طلباء کو بلاسود الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

Jan 09, 2024 | 15:19 PM

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب بھر کے 10 ہزار طلباء و طالبات کو آسان اقساط پر بلاسود الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تاریخ ساز اقدام اٹھایا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی باربلا سود الیکٹرک موٹر بائیکس اور رکشے دیئے جائیں گے۔ نگران وزیراعلیٰ نے مقامی ہوٹل میں بلاسود الیکٹرک بائیکس اور رکشے دینے کے پروگرام کا اعلان کردیا۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ طلباءو طالبات کو 10 ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود آسان شرائط پر دی جائیں گی۔ 10ہزار الیکٹرک رکشے بھی بلا سود پنجاب بینک کے تعاون سے دیئے جائیں گے۔ سپیشل افراد کو بلاسود 2 ہزار الیکٹرک تھری ویلر بائیکس دی جائیں گی۔ 

انہوں نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کو 2 ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ سرکاری و نجی ملازمت پیشہ خواتین کو 2ہزار الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔ پنجاب بھر میں سرکاری سطح پر فیول موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگا دی ہے۔ سرکاری محکمے آئندہ صرف الیکٹرک بائیک ہی خرید سکیں گے۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب بھر میں چنگ چی رکشے کی رجسٹریشن پروگرام کا افتتاح کردیا۔ 

پنجاب میں الیکٹرک رکشہ سازی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سازگار کمپنی کے سی ای او کو پہلا لائسنس دیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے چنگ چی رکشہ  باڈی کے سٹینڈرڈز کا بھی باقاعدہ اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے الیکٹرک موٹر بائیکس رکشہ اور گاڑیوں کی نمائش دیکھی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے الیکٹرک رکشہ میں سواری کی اور الیکٹرک رکشہ کے معیار کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے الیکٹرک بائیکس اور گاڑیوں کا معائنہ کیا اور قیمت اور پائیداری کے بارے میں دریافت کیا۔

مزیدخبریں