ویب ڈیسک : بھارت کی وزیربرائے اقلیتی امور اسمرتی ایرانی کا مسجد نبوی کا دورہ ، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہ کوہ احد بھی گئیں اورآب زمزم پیا ۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب بھارت حج 2024 کے معاہدے کے بعد اقلیتی امور کی بھارتی وزیرِ اسمرتی زوبین ایرانی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جدہ سے بزریعہ میٹرو ٹرین مدینہ منورہ پہنچیں ۔
وفد میں شامل حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ۔ ای ۔ او ۔ لیاقت علی آفاقی نے بتایا کہ سمرتی ایرانی نے سب سے پہلے مسجدِ نبویؐ کی زیارت کی ۔ جہاں بھارتی زائرین نے ان کا زبردست خیر مقدم کیا اور ان کے ہمراہ سیلفیاں بناتے رہے ۔ اس کے بعد وہ اُحد کی پہاڑیوں پر گئیں وہ مسجد نبوی کے بعد مسجد قبا گئیں اور یہاں آبِ زم زم نوش کیا۔
اس موقع پر سعودی عرب میں بھارتی سفیر ڈاکٹر سُہیل اعجاز خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔