مونس الہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Jan 09, 2024 | 15:03 PM

ایک نیوز : عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلی چودھری پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ 

 رپورٹ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کئیے ہیں ۔

عدالت نے جعل سازی کے مقدمے میں مونس الہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔ اینٹی کرپشن کی طرف سے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم مونس الہی شامل تفتیش ہونے کی بجائے روپوش ہے ۔ 



مزیدخبریں