ایک نیوز: جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سہہ فریقی دفاعی تعاون اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں دفاعت تعاون، ٹیکنالوجی اور تحقیق وترویج میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک، سعودیہ عرب،ترکیہ سہہ فریقی دفاعی تعاون اجلاس کا انعقاد گیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دوسراسہہ فریقی تعاون اجلاس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقدہوا۔ اجلاس میں دفاعی تعاون، ٹیکنالوجی اور تحقیق وترویج میں تعاون پربات چیت کی گئی۔
فریقین نے تکنیکی، مالیاتی، انسانی وسائل اورانٹلیکچوئل تعاون کی اہمیت پرزور دیا۔ اجلاس میں دفاعی شعبےمیں کامیابیوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آئندہ سہہ فریقی اجلاس فروری میں ریاض میں منعقدہوگا۔