ایک نیوز : نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کا اجراء کر دیا ہے۔ اسٹارٹ اپ فنڈ کے لیئے 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں ہوئی تقریب میں ملکی و غیر وینچر کیپیٹلسٹ، سفارتکاروں اور معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھاکہ اس فنڈ کا مقصد پاکستان میں وینچر سرمایہ کاری تیز تر کرنا ہے۔ اس فنڈ سے اسٹارٹ اپس کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
عمر سیف نے مزید کہا کہ اسٹارٹ اپ فنڈ کے ذریعے ہر اسٹارٹ اپ کو 30 فی صد معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ وینچر کیپیٹلسٹ 70 فی صد سرمایہ کاری کرے گا۔ اسٹارٹ اپ فنڈ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزارت آئی ٹی اسٹارٹ اپس کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
عمر سیف نے بتایا کہ پچھلے 4 برس میں پاکستانی اسٹارٹ اپس میں قریباً 800 ملین ڈالرز بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، ملک میں 8 نیشنل انکیوبیشن سینٹرز اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ اس وقت 4 ہزار سے زائد اسٹارٹ اپس کام کر رہے ہیں۔
"Today we launched the Pakistan Startup Fund (#PSF) which will invest up to Rs 2 Billion every year in Pakistani startups. PSF is designed to help a startup raise its first external investment." @umarsaif pic.twitter.com/dEA5VeCWch
— Ministry of IT & Telecom (@MoitOfficial) January 9, 2024