خاتون جج پر حملہ کرنے والے ملزم کی پیشی کی تصویر وائرل

خاتون جج پر حملہ کرنے والے ملزم کی پیشی کی تصویر وائرل
کیپشن: The picture of the appearance of the accused who attacked the female judge went viral

ویب ڈیسک: گزشتہ دنوں امریکا کی ایک عدالت میں ملزم کی ضمانت منظور نہ کرنے پر جج پر حملہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ 

وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ملزم کی ضمانت خاتون جج نے منظور نہیں کی۔ جس پر ملزم نے اچانک سے جج پر حملہ کردیا اور خاتون جج کو کرسی سے گرا دیا۔ 

مذکورہ ملزم کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ جہاں پر اس کی ایک اور تصویر وائرل ہورہی ہے۔ مذکورہ تصویر میں ملزم کے چہرے پر سیاہ رنگ کا ایک ماسک چڑھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ملزم کے دونوں ہاتھوں پر بھی شکنجہ کسا گیا ہے جبکہ ملزم کے پورے جسم پر سنگلیوں سے جکڑا گیا ہے۔ 

ملزم کی عدالت پیشی کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔