190 ملین پاؤنڈ کیس: ملک ریاض،شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کے اثاثے، بنک اکاؤنٹس منجمد

Jan 09, 2024 | 11:35 AM

ایک نیوز: احتساب عدالت کا 19 کروڑ پاؤنڈ کی کرپشن کیس میں اشتہاری قرار دیے گئے ملک ریاض، ان کے بیٹے، شہزاد اکبراور زلفی بخاری سمیت دیگر ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کے مقدمے سے متعلق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں اس مقدمے کی سماعت کے بعد شریک ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے ساتھ ساتھ ان کے اثاثے ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے احمد علی ریاض کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم جاری کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنے حکم میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرح گوگی، وکیل ضیا المصطفیٰ نسیم کے اثاثے اور بنک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیا۔

اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کے منجمد ہونے کے ساتھ ساتھ عدالت کی جانب سے ملزمان کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے حکم جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں