امریکی ریاست ٹیکساس کے ہوٹل میں دھماکا ، 21 زخمی

blast in texas
کیپشن: blast in texas
سورس: google

ویب ڈیسک : امریکا کی ریاست ٹیکساس میں دھماکے کے نتیمے میں 21 افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق فورٹ ورتھ شہر  کے تاریخی ’سینڈ مین ‘‘ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کے باعث 21 افراد زخمی ہوئے ، ہوٹل کی عمارت کی کئی منزلوں  کے شیشے ٹوٹ گئے اور ملبہ سڑک پر پھیل گیا، ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 20 منزلہ عمارت کے نچلے حصے میں دھماکا ہوا جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ عمارت میں گیس لیکج کی وجہ سے ہوا۔ ہوٹل کے 26 کمروں میں مہمان ٹھہرے ہوئے تھے جبکہ ہوٹل مینجر واقعہ کےبعد لاپتہ ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے باعث ہوٹل کے نچلی منزلوں پر کافی نقصان ہوا ہے۔ حکام نے دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔