ایک نیوز: وزیراعلی پنجاب محسن نقوی رات گئے پی آئی سی اورسروسز ہسپتال پہنچ گئے۔ وزیراعلٰی محسن نقوی نے 3 گھنٹے تک پی آئی سی کی نئی ایمرجنسی اور سروسز ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے کاموں کا معائنہ کیا۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے نئی ایمرجنسی میں مریضوں کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے پوچھا۔ انہوں نے مریضوں سے مفت ادویات اور مفت ٹیسٹ کی سہولت کے بارے دریافت کیا۔
مریضوں نے علاج معالجے کی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے پی آئی سی کی نئی ایمرجنسی میں ٹائلز کی صفائی نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کمشنر لاہور کو ٹائلز کی صفائی کرانے کی ہدایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ نئی ایمرجنسی کی maintenance پر خصوصی توجہ دی جائے۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے سروسز ہسپتال میں اپ گریڈیشن کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اور 31 جنوری سے قبل گراؤنڈ فلور کی اپ گریڈیشن مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن بھی دیدی۔ انہوں نے تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران فرش پر لگائی ٹائلز کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کی عمارت کے فرنٹ کا بھی معائنہ کیا اور معیاری کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے اپگریڈیشن پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت بارے بریفنگ دی۔