سرکاری مکانات کی ملازمین کو الاٹمنٹ کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی

سرکاری مکانات کی ملازمین کو الاٹمنٹ کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی
کیپشن: A major change in the procedure of allotment of government houses to employees

ایک نیوز: وفاقی وزارت ہاؤسنگ کا سرکاری مکانات کے حوالے سے بڑا فیصلہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کے تحت سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ میں رول 20 کی شق ختم کی جائے گی۔ 

ذرائع وزارت ہاؤسنگ کے مطابق وزارت ہاؤسنگ نے اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن اور وزارت قانون سے بھی رائے مانگ لی ہے۔ آئندہ ہفتے رائے آنے کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ہاؤسنگ ایںڈ ورکس نے رول 20 کو ختم کرنے کے لیے افسران پر دباؤ ڈالا ہے۔ 

وفاقی سیکرٹری نے کہا ہے کہ یہ کونسا قانون ہے کہ ریٹائرمنٹ پر سرکاری گھر باپ سے اس کے ملازم بیٹے کو منتقل کر دیا جائے؟ وفاقی سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ سنیارٹی کی بنیاد پر کی جائیں۔

رول 20 کے تحت  والد سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوجائے تو اسے الاٹ گھر اس کے بیٹے کے نام منتقل ہوجاتا ہے۔