ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے تحت 7 کارروائیوں کے دوران 425 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کلی مین غنڈی لکپاس کوئٹہ سے 240 کلو چرس اور 120 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ چناب ٹول پلازہ گجرات سے 30 کلو چرس برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار ہوئے۔
اوتھل لسبیلا میں گاڑی سے 18 کلو افیون اور 5 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ سمبڑیال، سیالکوٹ میں ملزم سے 5 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔
نیازی بس اسٹینڈ لاہور کے قریب خاتون سے 3 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ملزم سے 2 کلو آئس برآمد ہوئی۔ زیرو لائن طورخم کے قریب سے 1.1 کلو آئس برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔