ایک نیوز: نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اپنی تحریر کے حوالے سے اعتراف کے بعد ان کے حامیوں پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتراف کیا کہ دی اکانومسٹ میں چھپنے والا مضمون انہوں نے نہیں لکھا، بلکہ مضمون آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) سے تیار کیا گیا تھا‘۔
عمران خان نے اپنے مضمون میں اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ، ’ پاکستان میں عام انتخابات مقررہ تاریخ 8 فروری کو بالکل بھی نہیں ہوں گے، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو بھی اس طرح کے انتخابات تباہی اور تماشہ ہوں گے کیونکہ پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے کے بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔‘
وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اس مضمون کے ریاست مخالف ہونے اور اس میں موجود امریکہ مخالف مواد کی توثیق نہیں کی۔
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پی ٹی آئی، کچھ نیم خواندہ اینکرز اور دی اکانومسٹ اے آئی کی اس فریب کاری پر شادیانے بجا رہے ہیں۔