ایک نیوز: امارات اسلامی کے رہنما ذبیح اللہ مجاہد نے مولانا فضل الرحمان کے دورہ افغانستان کے حوالے سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو افغانستان نے دعوت دی یا وہ خود گئے ہیں؟ ذبیح اللہ مجاہد کی ویڈیو بیان نے سب واضح کردیا۔
ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خود افغانستان جانا چاہتے تھے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کئی مرتبہ مولانا کی جانب سے رابطے کیے جانے کی تصدیق کردی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک بڑے سیاسی لیڈر ہیں اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ بھی ہیں۔ انہوں نے کئی بار گزارش کی کہ وہ افغانستان آنا چاہتے ہیں۔
مولانا ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سارے مشران مصروف تھے۔ اسی لئے مولانا کو نہیں بلایا، اب ان کو کہا گیا ہے کہ حالات ٹھیک ہیں آپ آجائیں۔