خیبرپختونخوا: انٹرریجنل والی بال چیمپئن شپ و ٹیلنٹ ہنٹ اختتام پذیر

Jan 09, 2024 | 09:16 AM

ایک نیوز: خیبر پختونخوا حکومت اور پاک فوج کی جانب سے پانچ روزہ انٹر ریجنل والی بال چیمپئن شپ وٹیلنٹ ہنٹ کا آج اختتام ہوگیا۔ جس میں پشاور کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ ایونٹ میں خیبرپختونخوا کی مختلف علاقائی 8 ٹیموں نے شرکت کی۔ 

تفصیلات کے مطابق مقابلوں کی اختتامی تقریب میں کمانڈر پشاور کور مہمان خصوصی تھے۔ سنسنی خیز مقابلے میں پشاور کی ٹیم نے بنوں کی ٹیم کو ۳-۲ سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ٹاکرے کا مقابلہ کیا اور بہترین میچ نے شائقین کے دل جیت لیے۔ 

میچ دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں سکول کے بچے اور لوگوں نے شرکت کی۔ کھلاڑیوں کی عمدہ کارکرگی پر شائقین نے خوب داد دی۔ خیبر پختونخوا کے اعلیٰ افسران سمیت عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے کھیل کے اختتام پر جیتنے والی اور رنراپ ٹیموں کو کیش انعامات ، میڈلز اور ٹرافی دی۔ 

کورکمانڈر پشاور کی خصوصی ہدایت پر خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2023-24 کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بیس کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے تین ٹیمیں انڈر 16، انڈر 18 اور انڈر 21 میں بھیجا جائے گا۔ پاک فوج کی جانب سے منتحب شدہ کھلاڑیوں کو کوالیفائیڈ کوچز سے ٹریننگ دی جائے گی۔ 

منتخب کھلاڑیوں کو پاکستان آرمی کی طرف سے ماہانہ 45 ہزار روپے چھ ماہ تک دیئے جائیں گے جبکہ کیمپ کے بعد نیشنل چیمپئن شپ تک ماہانہ پندرہ ہزار روپے دیئے جائینگے۔ 

شرکاء کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ “ہم پاک فوج کے شکر گزار ہے کہ انھوں نے ہمارے لۓ اس میگا ایونٹ کا انعقاد کیا اور مقابلوں کو چار چاند لگا دئے“۔ خیبرپختونخوا حکومت اور پاکستان فوج کی اِن کاوشوں کا مقصد ملکی حالات میں مثبت تبدیلی لانا اور کھیلوں کے میدان کی رونقیں بحال ہوں گی۔ 

شرکاء نے خیبر پختونخوا حکومت اورپاک فوج کی جانب سے اقدامات کو ایک صحت مند معاشرے کی جانب یقینا اہم پیش رفت قرار دیا۔جس سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بہترین مواقع فراہم ہونگے۔

مزیدخبریں