لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم میں زرعی مالز سے متعلق زراعت سے منسوب ملک گیر نجی اداروں کا اجلاس

Jan 09, 2024 | 09:08 AM

ایک نیوز: لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم(LIMS) میں زرعی مالز (Agriculture Malls) سے متعلق زراعت سے منسوب ملک گیر نجی اداروں کا اجلاس منعقد ہوا۔ 

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں شرکاء کو زرعی مالز (Agriculture Malls) کے قیام کے بارے میں حکومتی منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں چھوٹے اور بڑے کسانوں کیلئے سہولیات مہیا کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

نجی اداروں کو زرعی مالز میں شمولیت اور ملک کی اقتصادی و معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دی گئی۔ چھوٹے اور بڑے کسانوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ مالز پورے پنجاب میں قائم کئے جائیں گے۔ 

ان مالز میں بیج، کھاد اور جدید زرعی مشینری کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ لمز(LIMS) پاکستان میں زراعت کی ترقی کیلئے پیش پیش ہے اور گاہے بگاہے مثبت اقدامات اٹھا رہا ہے۔

مزیدخبریں