آئی فون16پروماڈلزکی ممکنہ جھلک سامنےآگئی؟

آئی فون 16پروماڈلزکاممکنہ ڈیزائن سامنےآگیا؟
کیپشن: iPhone 16 pro models as possible design revealed?

ویب ڈیسک:صارفین کوآئی فون کےنئےماڈل کابےصبری سےانتظاررہتاہے،مگر16 سیریز ابھی کئی ماہ بعد متعارف کرائی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق ایپل آئی فون 16پرواور16پرومیکس کی جھلک منظرعام پرآتےہی اس کےبارےمیں چہ مگوئیاں ابھی سےشروع ہوگئی ہیں،میک ریومرز نے آئی فون 16 پرو ماڈلز کے پروٹوٹائپ خاکے جاری کیے ہیں۔یہ دونوں فونز دیکھنے میں آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس جیسے ہی نظر آتے ہیں۔
البتہ تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ آئی فون 16 پرو اور 16 پرو میکس کا ڈسپلے سائز زیادہ بڑا ہوگا جبکہ ان کے دائیں جانب پاور بٹن سے نیچے کیپچر بٹن کا اضافہ کیا جائے گا۔
آئی فون 16 پرو میں 6.27 انچ کا ڈسپلے دیے جانے کا امکان ہے جبکہ 16 پرو میکس کا ڈسپلے 6.85 انچ کا ہو سکتا ہے۔دونوں فونز کا کیمرا سیٹ اپ بھی اپ ڈیٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
کیپچر بٹن صرف پرو ماڈلز میں متعارف کرایا جائے گا اور یہ کیمرا ایپ تک رسائی کے لیے شارٹ کٹ فراہم کرے گا۔
آئی فون 16 سیریز کے چاروں ماڈلز میں ایپل کے اے 18 پراسیسر کو دیے جانے کا امکان ہے جبکہ آئی او ایس 18 بھی اس کا حصہ ہوگا۔
البتہ اس سیریز کے فونز میں بڑی ہارڈ وئیر تبدیلیاں کیے جانے کا امکان نہیں۔
واضح رہے کہ ایپل کی جانب سے نئے آئی فونز ستمبر میں متعارف کرائے جاتے ہیں تو آئی فون 16 سیریز کے لیے صارفین کوابھی کم از کم 9 ماہ کا انتظار کرنا ہوگا۔