کیک کاذائقہ خراب،والدہ کےمصالحوں کودیکھ کربیٹی پریشان

Jan 09, 2024 | 07:11 AM

ویب ڈیسک:کیک کاذائقہ خراب ہونےپرنوجوان لڑکی والدہ کےمصالحوں کودیکھ کرپریشان ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق امریکامیں ایک نوجوان لڑکی اس وقت بہت پریشان ہوئی جب اس نےاپنی ماں کےکچن میں کیبینٹ سےدودہائیوں پرانےمصالحےبرآمدکئے،جن کووہ ابھی تک استعمال کرتی آرہی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک کی رہائشی سارہ میک گنیگل نے ایکس(سابقہ ٹوئٹر)پر صارفین سے اپنا تجربہ شیئر کیا جس میں ان کی والدہ کے کچن سے24 سال پرانے مصالحے برآمد ہوئے۔
یہ سب ایک ایپل پائی کیک سے شروع ہوا جب سارہ نے پائی کے ذائقے میں تبدیلی محسوس کی جو ان کی والدہ نے بنایا تھا۔ سارہ نے اس حوالے سے ماں سے پوچھا تو والدہ نےبے پروائی کے انداز میں جائفل مسالحے کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ سارہ نے کچن میں جاکر کیبینٹ سے مصالحے کا جار نکالا لیکن جب انہوں نے لیبل دیکھا تو اس کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔ اس کی ایکسپائری دسمبر1999 کی تھی۔
سارہ نے پھر باقی مسالحوں کو بھی چیک کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی حیرت کی اس وقت انتہا نہیں رہی جب تمام برانڈڈ مسالحوں کے پیک کی ایکسپائری 16 دسمبر 1999 کی تھی۔
سارہ نے X پر لکھا کہ ان کی والدہ کے پاس30 مصالحے رکھے تھے جس کے بعد ایکسپائر شدہ مصالحوں کو نکالنے کے بعد صرف6 باقی رہ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایکسپائر شدہ چائے کی پتیوں سے بھرے تین شیلفوں کو بھی صاف کیا جس میں میری پسندیدہ ہاٹ چاکلیٹ بھی شامل تھی جو میں بچپن میں کھاتی تھی۔

مزیدخبریں