بہاولپور:تیزرفتاربس نہرمیں جاگری، 3افرادجاں بحق،17زخمی

Jan 09, 2024 | 06:57 AM

ایک نیوز:بہاولپورمیں تیزرفتاربس نہرمیں جاگری،حادثےمیں تین مسافرجاں بحق اور17افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق بہاولپورمیں تیزرفتار مسافربس بےقابوہوکرنہرمیں گرنےسےتین مسافرموقع پرہی جاں بحق ہوگئےجبکہ حادثےمیں 17افرادزخمی بھی ہوئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق مسافربس اسلام آبادسےکراچی جارہی تھی کہ راستےمیں نوشرہ جدیدکےمقام پرنہرمیں جاگری،ابتدائی طورپرحادثےمیں تین مسافروں کےجاں بحق اور17افرادکےزخمی ہونےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کو بہاولپورکےوکٹوریاہسپتال میں منتقل کردیاگیاہے بس حادثےمیں مرنےوالوں میں دومرداورایک خاتون شامل ہیں۔

مزیدخبریں