ویب ڈیسک:کراچی کے14سالہ حسنین اخترنےنیشنل جونیئراسنوکرمیں پنجاب کےمحمداسلم کوشکست دےکرٹائٹل اپنےنام کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق سندھ سےتعلق رکھنےوالےحسنین اخترپرقسمت کےستارےمہربان ہوگئے،اپنی پرفارمنس سےایک اورٹائٹل اپنےنام کرلیا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر لاہور میں کھیلی گئی انڈر ٹوئنٹی ون سنوکر چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر سولہ کیوئسٹ نے حصہ لیا، فائنل میں سندھ کے حسنین اختر اور پنجاب کے محمد اسلم مدمقابل تھے۔
حسنین نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے ایک کے مقابلے میں چار فریمز سے فتح پائی۔ حسنین نے اس سے پہلے انڈر سیون ٹین میں بھی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جس میں انہوں نے پنجاب کے علیم اویس کو ہرایا تھا۔ مختلف ایج گروپ میں لگاتار دو ٹائٹل جیتنے والے وہ پہلےکھلاڑی بھی بنے ہیں۔
ایونٹ کی اختتامی تقریب میں پنجاب سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر ایم بی غوری نےانعامات تقسیم کیے۔ انکا کہنا تھا کہ محمد حسنین کی شکل میں پاکستان کو ایک زبردست کیوئسٹ ملا ہے جو بہت آگے جاسکتا ہے۔
حسنین اختر اور محمد اسلم پاکستان کی اسنوکر فیملی میں دونوں بہت اچھا اضافہ ہیں، عمدہ کارکردگی پر دونوں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے اہل بن گئے ہیں۔
محمدحسنین اخترنےاپنی کامیابی پرخوشی کااظہارکرتےہوئےمزیدمحنت کرکےقومی اوربین الاقوامی مقابلوں میں بہترین رزلٹ دینےکےعزم کااظہارکیا۔