بھارتی اداکارہ وانی کپورفلم”ریڈ2“میں جلوہ گرہونگی

بھارتی اداکارہ وانی کپورفلم”ریڈ2“میں جلوہ گرہونگی
کیپشن: Indian actress Vaani Kapoor will appear in the film "Red 2".

ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ وانی کپورفلم”ریڈ2“میں اجےدیوگن کےساتھ جلوہ گرہونگی۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈاداکارہ وانی کپورفلم میں اجےدیوگن کی بیوی کاکردارنبھائیں گی اور اس سے قبل پہلی فلم میں یہ کردار الینا دی کروز نے ادا کیا تھا۔
”ریڈ2“کونامور ڈائریکٹر راج کمار گپتا بنا رہے ہیں اورفلم کی شوٹنگ کاآغاز6 جنوری کردیا گیا ہے، فلم کی شوٹنگ ممبئی، دہلی، اترپردیش اور راجھستان میں ہوگی۔
ٹی سیریز کے پنوراما اسٹوڈیو پروڈکشن کے تحت بنائی گئی فلم کو رواں برس15 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔
واضح رہےکہ اداکارہ اس سے قبل بالی ووڈ کی فلموں شدھ دیسی رومانس، چندی گڑھ کرے عاشقی اور وار میں اپنی جاندار پرفارمنس پیش کرچکی ہیں۔