اداکارہ سوناکشی سنہاکےمصرمیں ڈیرے،خطرناک فن کی ویڈیووائرل

اداکارہ سوناکشی سنہاکےمصرمیں ڈیرے،خطرناک فن کی ویڈیووائرل
کیپشن: Actress Sonakshi Sinha's camp in Egypt, dangerous art video viral

ویب ڈیسک:بالی ووڈاداکارہ سوناکشی سنہاکی مصرمیں اسکیوبا ڈائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈاداکارہ سوناکشی سنہاآج کل سالانہ چھٹیوں پرمصرمیں ہیں اوروہ تاریخی ملک کی ثقافت اورقدیم نوادرات کی سیر کے ساتھ خوب انجوائے بھی کررہی ہیں۔
سوناکشی سنہا نے ویڈیواینڈفوٹوایپ انسٹاگرام پر ریڈ سی میں اپنی اسکیوبا ڈائیونگ کی ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن بھی لکھا ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ کسی نے بتایا تھا کہ اسکیوبا ڈائیونگ کیلئے یہ مقام بہت اچھا ہے اور وہ بات واقعی درست تھی۔
سوناکشی سنہانےمزید لکھا کہ جب وہ ڈائیونگ کیلئے گئیں تو انہوں نے بہت ساری ایسی ریفس کا مشاہدہ کیا جو ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔
واضح رہےسوناکشی سنہارواں برس بہت ساری نئی فلموں میں نظرآئیں گئی،اداکارہ کی نئی آنےوالی فلموں میں ”نکیتا رائے اینڈ دا بک آف ڈارکنیس، ہیرا منڈی، بڑے میاں چھوٹے میاں شامل ہیں۔