ملک کےمختلف علاقوں میں دھندنےسب کچھ دھندلادیا،موٹرویزبند

ملک کےمختلف علاقوں میں دھندنےسب کچھ دھندلادیا،موٹرویزبند
کیپشن: Fog obscured everything in different parts of the country, closed the motorways

ویب ڈیسک:اسلام آبادسمیت ملک کےمختلف علاقوں میں دھندنےسب کچھ دھندلادیا،حدنگاہ انتہائی کم ہونےپرموٹرویزپرٹریفک معطل کردی گئی،ملک بھرمیں متعددپروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت ملک کےمختلف علاقوں دھندنےسب کچھ دھندلادیا،حدنگاہ کم ہونےپرموٹروےکومختلف مقامات سےٹریفک کیلئےبندکردیاگیا،بیشترپروازیں بھی منسوخ ہوگئی۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکےمطابق اسلام آبادسےپشاورتک موٹروےایم ون کودھندکےباعث ٹریفک کیلئےمکمل طورپربندکردیاگیا،ایم تھری فیض پورسےرجانہ تک بھاری ٹریفک کاداخلہ بندکردیاگیا،ایم فورپربھی ملتان سےفیصل آبادتک بھاری ٹریفک کوروک دیاگیا۔
سیدعمران احمدکےمطابق موٹروےایم فورپرگوجرہ سےفیصل آبادتک ٹریفک شدیددھندکےباعث ٹریفک کومعطل کردیاگیا،ایم فائیوملتان سےاوچ شریف تک ٹریفک بندکردی گئی،سوات ایکسپریس وےپراسماعیلہ کےمقام پرٹریفک کارخ موڑدیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں ۔
سیدعمران احمدکےمطابق گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔
ذرائع کےمطابق شدیددھندکی وجہ سےملک بھرکےبیشترایئرپورٹس پرفلائٹ آپریشن معطل کردیاگیاجس کی وجہ سےمتعددملکی وغیرملکی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔