مالدیپ کےوزراکوسوشل میڈیاپرمودی کوطنزکرنامہنگاپڑگیا

Jan 09, 2024 | 03:15 AM

ویب ڈیسک:بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کوسوشل میڈیاپرطنزکرنےپرمالدیپ کےتین وزراکومعطل کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق تین ماہ قبل منتخب ہونےوالےمالدیپ کےصدرنےبھارت کےخلاف نعرہ لگوایاتھاکہ”انڈیاآؤٹ“مگراب مالدیپ کےتین وزرانےسوشل میڈیاپرنریندرمودی کےخلاف پوسٹیں شیئرکی جس پربھارتی حکومت نےانڈیامیں موجودمالدیپ کےسفیرکوطلب کرکےشکایت کردی،جس کےنتیجے میں مالدیپ کےصدرنےمودی سرکارکےسامنےگٹھنےٹیک دیےاورتینوں وزراکومعطل کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالدیپ کی حکومت نے اپنےتین نائب وزرا کو سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم کا مذاق اڑانے پر معطل کردیا ہے۔
مالدیپ میں نوجوانوں کے امور کی نائب وزیر مریم شعونہ سمیت مالسا شریف اور محزوم ماجد نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دہشت گرد، اسرائیل کی کٹھ پتلی اور مسخرہ قرار دیا تھا۔
جس کےنتیجےمیں نئی دہلی میں مالدیپ کے ہائی کمشنر ابراہیم شہیب کو بھارتی دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور نریندر مودی کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر شدید احتجاج کیا گیا۔
مالدیپ کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزرا کےتبصرے ذاتی تھے جو کہ حکومت کے خیالات کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے تینوں نائب وزرا کی معطلی اور ان کے خلاف تحقیقات کے احکامات جاری کیے۔

مزیدخبریں