اوکاڑہ:ٹرالراورکیری ڈبہ میں تصادم،1خاتون جاں بحق،5زخمی

اکاڑہ:ٹرالراورکیری ڈبہ میں تصادم،1خاتون جاںبحق،5زخمی
کیپشن: Akara: Collision between trawler and carry box, 1 woman killed, 5 injured

ایک نیوز:اوکاڑہ میں ٹرالراورکیری ڈبہ میں تصادم سےایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ پانچ افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ میں دیپالپور روڈپرٹرالراورکیری ڈبہ میں خوفناک تصادم کےنتیجےمیں ایک خاتون موقع پرہی جاں بحق اورپانچ افرادزخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےزخمیوں کوابتدائی طبی امدادفراہم کرنےکےبعدہسپتال منتقل کردیاگیا،جبکہ لاش کوبھی ضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثہ جلدبازی کی وجہ سےپیش آیادحادثےمیں زخمی ہونےوالوں میں تین خواتین اوردومردشامل ہیں۔