مخصوص سانپ کے زہر سے ہائی بلڈ پریشر کا ’علاج دریافت‘

مخصوص سانپ کے زہر سے ہائی بلڈ پریشر کا ’علاج دریافت‘
کیپشن: مخصوص سانپ کے زہر سے ہائی بلڈ پریشر کا ’علاج دریافت‘

ویب ڈیسک: سائنس دانوں نے ایسی قسم کا سانپ کا زہر دریافت کیا ہے جو انسان کو بلڈ پریشر کے مسائل میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
 نئی تحقیق کے مطابق سائنس دانوں کو جنوبی امریکی سانپ کی ایک قسم بوتھروپس کوٹیارا کے زہر میں ایسا پروٹین ملا ہے جو اپنے اندر کم یا زیادہ بلڈ پریشر کے مسئلے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
برازیل کی فیڈرل یونیورسٹی آف ساؤ پاؤلو کے میڈیکل اسکول سے تعلق رکھنے والے محققین نے سانپ کے زہر میں بی سی-7 اے نامی ایک پروٹین دریافت کیا ہے جو بلڈ پریشر کو کم کر سکتا ہے۔ یہ پروٹین بالکل انہی پروٹینز کی طرح کام کرتا ہے جو بلڈ پریشر کم کرنے کی دوا کیپٹوپرل  بنانے کے لیے استعمال 
کیے جاتے ہیں۔