پاکستان میں طلاق کی وجہ خواتین کامعاشی خودکفیل ہوناہے،نادیہ خان

Jan 09, 2023 | 23:00 PM

ایک نیوز: پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ خان نے پاکستان میں طلاقوں کی شرح بڑھنے کی بڑی وجہ خواتین کا معاشی خود کفیل ہونا قرار دیدیا۔

اداکارہ نادیہ خان کی اپنی دو شادیاں ختم ہوچکی ہے اور تیسری شادی سے قبل وہ کچھ عرصہ اکیلے اپنے بچوں کی پرورش کرتی رہیں۔ ہماری معاشرے سے وفاداری ختم ہورہی ہے۔پرانے زمانے میں کسی لڑکی سے عشق لڑانا بہت مشکل تھا لیکن آج کل سوشل میڈیا کی وجہ سے سب عام ہوگیا ہے اسی لئے مردوں کو اپنی بیویوں سے بوریت محسوس ہوتی ہے اور وہ وفادار نہیں رہتے۔

نادیہ خان  کا مزید کہنا تھا کہ  کئی سہیلیاں شادی شدہ افراد سے عشق لڑارہی ہیں جو کہ مناسب نہیں ہے لیکن اس تمام عمل سے طلاقوں کی شرح بڑھ رہی ہے۔آج کل خواتین معاشی طور پر خودکفیل ہوگئی ہیں چناں چہ وہ شوہر کے ساتھ تھوڑی سی ناموافقت بھی برداشت نہیں کرتیں، ان کا خیال ہوتا ہے کہ وہ اکیلے رہ کر اپنے بچوں کی پرورش کرسکتی ہیں اس لئے اسے شوہر کی ضرورت نہیں ہے اور وہ طلاق کی طرف چلی جاتی ہیں۔

مزیدخبریں