ایک نیوز: توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ،اسد عمر اور فواد چودھری کو الیکشن کمیشن میں حاضری سے استثنی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ کل سنایاجائے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کے معاملے پرکاز لسٹ جاری کردی گئی۔الیکشن کمیشن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ،اسد عمر اور فواد چودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ کل سنائے گا۔الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان ،اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔