جنیوا کانفرنس ،فرانس پاکستان کو 1کروڑ ڈالر امداد دے گا

Jan 09, 2023 | 21:05 PM

ایک نیوز: پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے جنیوا کانفرنس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے1کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔

جنیوا میں پاکستان کی سربراہی میں موسمیاتی تباہ کاریوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصان کے ازالے اور مدد کے لیے جاری کانفرنس میں فرانسیسی صدر میکرون نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ فرانس   پاکستان  کو مہارت اور کچھ مالی مدد فراہم کرتا رہے گا۔کیونکہ ملک کو حالیہ سیلاب سے بہت زیادہ نقصانات کا سامنا ہے۔ پیرس مالیاتی اداروں کے ساتھ بات چیت میں پاکستان کی حمایت کے لیے تیار ہے۔سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے 1کروڑ ڈالر امداد بھی فراہم کریں گے۔

یاد رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچایا اور تقریباً 80 لاکھ افراد بے گھر اور کم از کم 1700 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تعمیر نو کی کوششوں پر اب 16 بلین ڈالر سے زیادہ لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

مزیدخبریں