دو ماہ بعد آٹے اور گندم کی قیمت میں پہلی بارکمی

Jan 09, 2023 | 19:11 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز : ملک بھر میں آٹے کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے عوام شدید تکلیف میں مبتلا ہیں۔ اس دوران کراچی میں دو ماہ بعد آٹے اور گندم کی قیمت میں پہلی بارکمی دیکھی گئی ہے۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی کلوقیمت میں10روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ چکی کا آٹا 160 روپے سے کم ہو کر 150 روپے فی کلو پر آگیا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ چھاپوں اورسزا کے ڈر سے ذخیرہ اندوزوں اور سٹےبازمافیا کو جھٹکا لگا، چکی کے علاوہ فائن اور راشن کے آٹے کی قیمت بھی نیچے آگئی ہے۔

خیال رہے کہ چیف سیکریٹری سندھ نے آج آٹے کی قیمتوں اور فراہمی پر حکام کے ساتھ اجلاس کیا تھا اور سستے آٹے کی فراہمی کیلئے ڈی سیز کو احکامات جاری کئے گئے تھے۔

دوسری جانب وزارت غذائی تحفظ کے مطابق روس سے گندم کی پہلی کھیپ کے 2جہاز پاکستان پہنچ گئے، روس سے مجموعی طور پر ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔

ترجمان وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ روس کے علاوہ بھی مختلف ممالک سے گندم لے کرجہاز کراچی پورٹ پہنچ چکے ہیں۔ ساڑھے3 لاکھ ٹن گندم پہلے ہی کراچی بندرگاہ پرپہنچ چکی ہے۔

مزیدخبریں