بدھ سے جمعہ بارشیں ہی بارشیں، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

Jan 09, 2023 | 19:03 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: محکمہ موسمیات نے بدھ سے جمعہ کے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ  جنوری کے آخری 15 روز کے دوران بھی بارش کے دو سے تین اسپیل ہوں گے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جنوری سے مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں داخل ہورہی ہیں۔ 11 جنوری سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 11 جنوری کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین میں بادل برسیں گے۔ 11 سے 13 جنوری کے دوران مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔اسلام آباد، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں، کرک میں بھی بادل برسیں گے۔

مزید پڑھیے: برفباری کے پیش نظر ویدر ایڈوائزری جاری

سرگودھا، میانوالی، خوشاب ، بھکر، لیہ، فیصل آباد، جھنگ، گوجرانوالہ اور گجرات میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ حافظ آباد، سیالکوٹ، نارروال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، ساہیوال اور لاہور میں بھی بادل برسیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارش کا دوسرا اسیپل 11 جنوری سے 14 جنوری تک جاری رہے گا اور اس سلسلے کی شدت پہلے سلسلے سے زیادہ ہو گی۔ مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں 10 جنوری رات سے داخل ہونگی۔ملک کے %60 سے %70 علاقوں میں بارش کے امکانات روشن ہیں۔ 11 سے 13 جنوری کے دوران مری میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔11 اور 13جنوری کے دوران اسلام آباد،  لاہور ،سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور لیہ میں بارش کا امکان ہے۔

فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ  ننکانہ صاحب، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ  میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔ 11اور 12 جنوری کو  ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، ملتان، خانیوال اور پاکپتن میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔11 سے 13 جنوری کے دوران مری  میں شدید برفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان ہے۔

بارش کا تیسرا اسیپل 16 جنوری سے 20 جنوری کے دوران ملک گیر سلسلہ ہو گی  جس میں ملک کے %80 سے %90 علاقوں میں بارشیں ہوگی۔ چوتھا اسیپل 21 جنوری سے 24 جنوری تک جس میں ملک گیر بارشیں ہونگی۔ بارزش کا پانچواں اور آخری سلسلہ28 جنوری سے متوقع ہے۔ 
آزاد کشمیر کے میدانی علاقوں میں بھی شدید بارشوں جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے اگلے کںٔی روز تک بارشیں اور برف باری جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔

مزیدخبریں