پاکستان سپرلیگ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

Jan 09, 2023 | 18:14 PM

ایک نیوز: پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن میں 90کروڑسے زائد مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب پر24 کروڑ،براہ راست  نشرکی سہولت پر 18 کروڑ اور تشہیری مہم کیلئے 6کروڑ اور نجی سکیورٹی کمپنی کو2کروڑ 70 لاکھ سے زائد رقوم میں بے ضبطگیاں سامنے آئیں ۔
 آڈیٹرجنرل نے قوائد کیخلاف مختلف کمپنیوں کوپیشگی ادائیگیوں پراعتراضات لگا دیئے۔ 5ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب پر24 کروڑسے زائد اخراجات کیے جن میں کئی ادائیگیاں بینک گارنٹی کے بغیرپیشگی کی گئیں۔سکیورٹی کیلئے نجی کمپنی کو2کروڑ 70 لاکھ پیشگی ادائیگی گی گئی۔ میچزکی براہ راست نشرکرنے کیلئے18کروڑسےزائد ادائیگیاں بھی شفاف نہیں۔

دستاویز کے مطابق پانچویں ایڈیشن کیلئے خلاف ضابطہ افسران اضافی تقرریاں کی گئیں۔ تشہیرکیلئے خلاف ضابطہ 6 کروڑروپے سے زائد اخراجات کیے گئے۔

مزیدخبریں