ایک نیوز :ملک بھر میں آٹے اور گندم کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت نے روس سے گندم منگوالی ۔
تفصیلات کے مطابق روس سےحکومتی سطح پر منگوائی جانے والی گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی،وزارت فوڈ سکیورٹی نے بتایا کہ گندم کے 2 بحری جہازکراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوچکے ہیں ۔حکومتی سطح پر روس سے مجموعی طور پر ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔
حکام کا کہنا کے مطابق روس سے منگوائی جانے والی ساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم بذریعہ گوادر پاکستان پہنچے گی، 30 مارچ تک روس سے درآمد کی جانے والی گندم کے تمام جہاز پاکستان پہنچ جائیں گے۔ ساڑھے تین لاکھ ٹن گندم کراچی پورٹ پر آچکی ہے۔
واضح رہے ملک بھر میں اس وقت آٹے کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے ،ملک کے کئی شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بن گیا۔لاہور میں فی کلو آٹا 160 روپے جبکہ اسلام آباد میں 15 کلو کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2300 روپے ہوگئی۔
سندھ کے عوام بھی آٹے کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں۔ سانگھڑ میں ایک کلو آٹے کی قیمت 180 روپے تک جا پہنچی۔ حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد، گھوٹکی، شہداد پور اور لیاقت پور سمیت کئی شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔
بلوچستان میں بھی گندم بحران شدت اختیار کرگیا۔ کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ نان بائیوں نے روٹی مہنگی کرنے کےلئے کمر کس لی۔ پیر سے تندور بندکرنےکی وارننگ دے دی۔