گھی اور تیل کا بحران ، ملز مالکان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Jan 09, 2023 | 17:54 PM

ایک نیوز :گھی اور تیل کا بحران کے باعث ملز مالکان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

تفصیلات کے مطابق گھی اور تیل کے بحران کے باعث ملزمالکان نے قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا،ملز مالکان نے کہا کہ بندر گاہوں پر تین لاکھ ٹن سے زیادہ خوردنی تیل اور گھی کا خام مال موجود ہے ،بینک ایل سی کھولنے اور دستاویزات کی ریٹائرمنٹ کی درخواست مسترد کر رہے ہیں۔اگر یہی صورتحال رہی تو رمضان سے قبل گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  ہول سیل مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،ہول سیل مارکیٹ میں فرسٹ اور تھرڈ گریڈگھی کی قیمتیں 30روپے سے بھی زیادہ بڑھ چکی ہیں ۔فرسٹ کلاس کوکنگ آئل کی قیمت میں 26 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہےپانچ لیٹر کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 130 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فرسٹ کلاس آئل کے کا ڈبہ 2520 سے 2650 روپے کا ہوگیا ۔

تیسرے درجے کے گھی کی ہول سیل مارکیٹ میں قیمت 31 روپے فی کلو بڑھی ہےلیکن 16کلو کنستر کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد  کنستر کی قیمت 6500 روپے ہو گئی۔

مزیدخبریں