ایک نیوز:بھارتی سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن ( سی بی ایف سی ) نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’’ پٹھان ‘‘ کو ریلیز کرنے کی اجازت دے دی۔
اداکار شاہ رخ خان کی تنازعات کا شکار ’’ پٹھان ‘‘ پر اُٹھنے والے اعتراضات دور ہونے کے بعد سی بی ایف سی کی جانب سے فلم کو بھارت میں نمائش کی اجازت دے دی گئی۔ ’’ پٹھان ‘‘ سے کچھ قابلِ اعتراض ڈائیلاگز کو تبدیل اور فلم کے متنازع گانے بے شرم رنگ سے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے کچھ کلوز اَپ شاٹس کو ہٹا دیا گیا ہے۔ فلم سے جن الفاظ کو نکالنے یا تبدیل کرنے کے لیے کہا گیا تھا ان میں لفظ ’’ را ‘‘ کی جگہ لفظ ’’ ہمارے ‘‘ اور ’’ لنگڑے لولے ‘‘ کی بجائے ’’ ٹوٹے پھوٹے ‘‘ کو شامل کیا گیا ہے۔
فلم پٹھان کے تازہ ترین اشتہار میں دیپکا پاڈوکون نے گن اٹھا رکھی ہے ۔اشتہار پرصارفین کے تبصرے جاری ہیں۔
شاہ رخ خان، دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہم نے آنے والی فلم 'پٹھان' کے 4 نئے پوسٹرز جاری کیے ہیں۔ تینوں پوسٹرز میں شاہ رخ، دیپیکا اور جان کے مختلف انداز دیکھے جا رہے ہیں جبکہ ایک پوسٹر میں تینوں کے لک کو ایک ساتھ کولاج بناکر شیئر کیا گیا ہے۔
شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کاسماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ 25 جنوری کو یش راج فلمز کے 50 ویں سال کے ساتھ اپنے قریبی سینما گھروں میں پٹھان سے لطف اندوز ہوں۔ یہ فلم ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم ’’ پٹھان ‘‘ کے خلاف مختلف بھارتی ریاستوں میں متعدد مظاہرے ہوئے ہیں۔ کئی مظاہروں کے دوران اداکاروں کے پتلے بھی نذر آتش کیئے گئے ہیں جس کے بعد سی بی ایف سی کی جانب سے فلم میں چند اہم تبدیلیوں کی تجویز دی گئی تھی۔