ایک نیوز: ایف آئی اے سائبر کرائم کی سرکل اسلام آباد نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے اور مالی فراڈ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نےملزم محمد عظیم کو واٹس ایپ کے ذریعے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے جرم میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔
دوسری کارروائی میں مالی فراڈ میں ملوث ملزم محمد عرفان، محمد عمران اور محمد ساجد کو خانیوال سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان نے خود کو بینک کا جعلی نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے شکایت کنندگان کے اکاونٹ سے 1750000 روپے ٹرانسفر کئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔