نائب کپتان شان مسعود پلیئنگ ایلون میں کیوں نہیں شامل؟

نائب کپتان شان مسعود پلیئنگ ایلون میں کیوں نہیں شامل؟

ایک نیوز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں نائب کپتانی کے تنازعہ کے باعث شان مسعود کو نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو دن قبل پی سی بی نےشان مسعود کو شاداب خان کی جگہ نائب کپتان مقرر کیا تھا لیکن اس کیلئے کپتان اور سلیکٹرز سے رائے نہیں لی گئی تھی۔پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ نائب کپتان کا تقرر پی سی بی چیئرمین کا کام ہے  اور 11 رکنی ٹیم کو حتمی شکل کپتان، ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی نے دینی ہے۔

پہلے ون ڈے میں  2 سال بعد پاکستان ون ڈے ٹیم میں مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی واپسی ہورہی ہے۔پاکستان کی اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان کریں گے جب کہ مڈل آرڈر میں بابراعظم، محمد رضوان، حارث سہیل، سلمان علی آغا شامل ہیں۔محمد نواز اور اسامہ میر اسپنرز ہوں گے جب کہ پاکستان تین ریگولر فاسٹ باؤلروں محمد وسیم، نسیم شاہ اور حارث روف کے ساتھ میدان میں اترے گا۔